این آئی سی ایل کیس: امین فہیم نے بیان ریکارڈ کرادیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 25 مئ 2013
ٹیم نے 2گھنٹے تک سابق وفاقی وزیر سے تفتیش کی،ڈائریکٹر ایف آئی اے۔ فوٹو: فائل

ٹیم نے 2گھنٹے تک سابق وفاقی وزیر سے تفتیش کی،ڈائریکٹر ایف آئی اے۔ فوٹو: فائل

کراچی: این آئی سی ایل کیس میں ملوث ملزم سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے سامنے جمعے کو پیش ہوئے اور اس کیس سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ محمد مالک نے ایکسپریس کو بتا یا کہ اس کیس میںملوث ملزم سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم جمعہ کو کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ سیل کی خصوصی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ،ان سے ٹیم نے 2گھنٹے تک اس کیس کے حوالے سے تفتیش کی ۔

انھوں نے بتا یا کہ مخدوم امین فہیم اس کیس میں عدالت سے ضمانت پر ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کراکے واپس چلے گئے ۔انھوں نے بتایا کہ اس کیس کے اہم ملزم امین قاسم اور دیگر 2ملزمان اس وقت بیرون ملک فرار ہیں ، ان تینوں کی گرفتاری کیلیے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطے میں ہے اورجلدان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔