سابق وزرائے اعظم کی طلبی کے بارے میں نیب کی تردید

گیلانی اور راجا پرویزکو بیان ریکارڈ کرانے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں


Numainda Express May 25, 2013
گیلانی اور راجا پرویزکو بیان ریکارڈ کرانے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں فوٹو: فائل

نیب نے سابق وزرائے اعظم کو نیب میں طلب کرنے کے سپریم کورٹ میں دیے گئے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

جمعے کو ترجمان نیب کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے سپریم کورٹ میں ایسا کوئی بیان نہیں دیاکہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو اوگرا کیس میں تفتیش کے لیے نیب میں طلب کیا گیا ہے پراسیکیوٹر جنرل نیب نے سپریم کورٹ میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا تاہم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو کیس میں انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں جہاں تک توقیر صادق کی واپسی کا تعلق ہے تو اس کے لیے دبئی کورٹ کے آرڈر کا انتظار ہے کہ وہ کب بے دخلی کا آرڈر جاری کرے گی۔



آن لائن کے مطابق نیب ترجمان نے کہا کہ توقیر صادق کی 30 مئی کو دبئی بدری کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں، اس حوالے سے میڈیا پر ایسے غلط بیانات عدالتی پراسس پر اثر انداز ہورہے ہیں، میڈیا مکمل تحقیق کے بعد ایسے بیانات نشر و اشاعت کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں