کراچی کارساز روڈ پر آئل ٹینکر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

آئل ٹینکر نیشنل اسٹیڈیم سے کارساز پل کی جانب جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کارساز پل کے موڑ پر الٹ گیا، پولیس

سٹرک پر ٹینکر گرنے کے باعث کارساز پل بند ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی۔ فوٹو: آن لائن

BHUBANESWAR:
کار ساز روڈ پر آئل ٹینکر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔


پولیس کے مطابق آئل ٹینکر نیشنل اسٹیڈیم سے کارسان پل کی جانب جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کارساز پل کے موڑ پر الٹ گیا جس کے باعث آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبدالجبار موقع پر ہی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا کردیا گیا۔

آئل ٹینکر الٹنے سے کارساز پر آئل پھیل گیا ، جس کا شہریوں نے خوب فائدہ اٹھایا اورآئل بھرنا شروع کر دیا جبکہ سڑک پر ٹینکر گرنے کے باعث کارساز پل بند ہونے سے ٹریفک بھی جام ہو گیا۔
Load Next Story