اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل؛ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا استعفیٰ دینے سے انکار

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مئ 2013
اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے کرکٹ بورڈ اپنے قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرے گا، چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے کرکٹ بورڈ اپنے قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرے گا، چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سری نواسن نے مستعفیٰ ہونے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ میں آ کر استعفی نہیں دیں گے۔

ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  سری نواسن نے کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ غلط نہیں کیا کہ انہیں استعفیٰ دینا پڑے، کچھ قوتیں مجھ پر استعفیٰ دینے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہیں تاہم مستعفیٰ ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے کرکٹ بورڈ اپنے قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرے گا۔

واضح رہے کہ سری نواس کے داما اور آئی پی ایل کی ٹیم ’’چنائی سپر کنگز‘‘ کے مالک گروناتھ کو ممبئی پولیس نے گزشتہ رات  اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے سری نواسن سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔