قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کی نرسوں کا تنخواہوں میں اضافے تک احتجاج کا اعلان

ایک سال قبل دیگر اسٹاف کی تنخواہیں بڑھادی گئیں لیکن ہماری تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا، نرسوں کا مؤقف

نرسوں نے مطالبات پورا ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کااعلان کیا ہے فوٹو: آئی این پی


قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کی نرسوں نے تنخواہوں میں اضافے تک احتجاج اوردھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق احتجاج کرنے والی نرسوں کا مؤ قف ہے کہ ایک سال قبل دیگر اسٹاف کی تنخواہیں بڑھادی گئیں لیکن ان کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا، محکمہ خزانہ نے رقم جاری کردی تھی تاہم اسپتال انتظامیہ نے تنخواہوں میں اضافے کی سمری ہی نہیں بھجوائی، نرسوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں 16 مئی 2012 سے اب تک کے تمام واجبات بھی ادا کیے جائیں جب کہ نرسوں نے مطالبات پورا ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

Load Next Story