اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مئ 2013
 ملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں آج سےگرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں کل گرمی کی لہرختم ہوجائےگی، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

ملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں آج سےگرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں کل گرمی کی لہرختم ہوجائےگی، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج  سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں کل سے گرمی کی لہرختم ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آج رات سے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

آج سب سے زیادہ گرمی نورپورتھل اور بھکر میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سبی، موہنجوداڑو، ڈی جی خان، جھنگ، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور بہاولنگر میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈرہا جب کہ لاہور، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، رحیم یارخان، ملتان، خان پور، بہاولپور، سرگودھا، لاڑکانہ، جیکٹ آباد اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔