اسلام آباد بالائی پنجاب خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

آج سب سے زیادہ گرمی نورپورتھل اوربھکر میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈرہا،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 25, 2013
ملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں آج سےگرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں کل گرمی کی لہرختم ہوجائےگی، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں کل سے گرمی کی لہرختم ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آج رات سے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

آج سب سے زیادہ گرمی نورپورتھل اور بھکر میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سبی، موہنجوداڑو، ڈی جی خان، جھنگ، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور بہاولنگر میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈرہا جب کہ لاہور، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، رحیم یارخان، ملتان، خان پور، بہاولپور، سرگودھا، لاڑکانہ، جیکٹ آباد اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔