کرس گیل کو لاکھوں روپے کی جیولری تحفے میں دی تھی، گرفتاربکی کا انکشاف

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مئ 2013
کرس گیل بکی سنجے اور پون سے بھی ساڑھے چار لاکھ روپے کی جیولری گفٹ لے چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

کرس گیل بکی سنجے اور پون سے بھی ساڑھے چار لاکھ روپے کی جیولری گفٹ لے چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بنگلور: گرفتار بکی نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کو لاکھوں روپے کی قیمتی جیولری تحفے میں دی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کرس گیل اور سری سانتھ نے جے پور کے ایک اسٹور سے جیولری خریدی جس کا بل گرفتار بکی جیجو  نے ادا کیا جب کہ  کرس گیل بکی سنجے اور پون سے بھی ساڑھے چار لاکھ روپے کی جیولری گفٹ لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم ’’رائل چیلنجرز بنگلور‘‘  سے وابستہ کرس گیل پہلےغیرملکی کھلاڑی ہیں جن کا نام اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سامنے آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔