شدت پسندی سے تائب ہونیوالے33افراد فنی تربیت کے بعد رہا

آئی این پی  بدھ 15 اگست 2012
دہشتگردی معاشرے کاناسورہے،عسکریت پسندوں نے اسلام کوبدنام کیا، بریگیڈیئرحیدر

دہشتگردی معاشرے کاناسورہے،عسکریت پسندوں نے اسلام کوبدنام کیا، بریگیڈیئرحیدر

باجوڑایجنسی: باجوڑایجنسی میں شدت پسندی سے تائب ہونے والے 33افراد کو پاک فوج کے تربیتی ادارے سے مختلف فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد یوم آزادی کے موقع پر رہا کر دیا گیا۔ شدت پسندی میں ملوث ان افراد کو ٹیلرنگ،الیکٹریشن اور کارپینٹر کی تربیت دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں منگل کوصدرمقام خار میں پاک فوج کے تربیتی ادارے نوے سحر کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے سیکٹرکمانڈر نارتھ بریگیڈیئر حیدر، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ عبدالجبار شاہ ،کمانڈنٹ باجوڑ اسکائوٹس کرنل محمد شکیل جنجوعہ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جہانگیر اعظم وزیر، میجر رفیع،پاک فوج اورانتظامیہ کے حکام کے علاوہ قبائلی عمائدین اور مشران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر حیدر نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں امن اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتاہے لیکن عسکریت پسندوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اسلا م کو بدنام کیا ہے، دہشت گردی معاشرے کا ایک ناسور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔