سلمان خان اپنی نئی فلم "مینٹل" کی ہیروئن ثناخان کی حمایت میں سامنے آ گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مئ 2013
ایک لڑکی کسی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کیوں کرے گی اورجن لوگوں نے مقمدمہ درج کرایا ہے ان کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئے، سلمان خان فوٹو:پبلسٹی

ایک لڑکی کسی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کیوں کرے گی اورجن لوگوں نے مقمدمہ درج کرایا ہے ان کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئے، سلمان خان فوٹو:پبلسٹی

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اغواکی کوشش کے مقدمے میں مطلوب اپنی نئی فلم “مینٹل” کی ہیروئن ثناخان کی حمایت میں سامنے آ گئے ان کا کہنا ہے کہ ثنا کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے پہلے انہیں مشہور تو ہونے دیں پھر سستی شہرت حاصل کرنے لیے اس طرح کی حرکت کریں۔

سلمان خان اپنی نئی فلم  کی ہیروئن ثنا خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد اچانک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نمودار ہوئے جہاں انہوں نے ثنا خان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی کسی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کیوں کرے گی اورجن لوگوں نے مقمدمہ درج کرایا ہے ان کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ ثنا خان کے خلاف ممبئی پولیس نے 15 سال کی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  ثنا نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر دسویں جماعت کی طالبہ کو اس وقت اغوا کرنے کی کوشش کی جب وہ ٹیوشن سے واپس گھر جا رہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔