سلمان خان اپنی نئی فلم مینٹل کی ہیروئن ثناخان کی حمایت میں سامنے آ گئے
ثنا خان کے خلاف ممبئی پولیس نے 15 سال کی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے
ایک لڑکی کسی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کیوں کرے گی اورجن لوگوں نے مقمدمہ درج کرایا ہے ان کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئے، سلمان خان فوٹو:پبلسٹی
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اغواکی کوشش کے مقدمے میں مطلوب اپنی نئی فلم "مینٹل" کی ہیروئن ثناخان کی حمایت میں سامنے آ گئے ان کا کہنا ہے کہ ثنا کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے پہلے انہیں مشہور تو ہونے دیں پھر سستی شہرت حاصل کرنے لیے اس طرح کی حرکت کریں۔
سلمان خان اپنی نئی فلم کی ہیروئن ثنا خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد اچانک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نمودار ہوئے جہاں انہوں نے ثنا خان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی کسی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کیوں کرے گی اورجن لوگوں نے مقمدمہ درج کرایا ہے ان کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ ثنا خان کے خلاف ممبئی پولیس نے 15 سال کی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ثنا نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر دسویں جماعت کی طالبہ کو اس وقت اغوا کرنے کی کوشش کی جب وہ ٹیوشن سے واپس گھر جا رہی تھی۔