ایشین گیمز ہاکی؛ پاکستان گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 30 اگست 2018
جاپان نے 0-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں قدم رکھ دیئے۔ فوٹو: اے ایف پی

جاپان نے 0-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں قدم رکھ دیئے۔ فوٹو: اے ایف پی

جکارتا: ایشین گیمز کے فائنل میں جاپان کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

جکارتا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوا، میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا جہاں 18ویں منٹ میں جاپان کے شوتا یمادا نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی۔

پاکستان ٹیم کو گول کرنے کے متعدد مواقع ملے تاہم فارورڈز ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور جاپان نے 0-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں قدم رکھ دیئے جب کہ پاکستانی گول کیپر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو فائنل میں ملائیشیا کا مقابلہ جاپان سے ہوگا جب کہ اسی روز پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں برانز میڈل کیلیے میدان میں اتریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔