دیا مرزا کی نئی فلم 14 ستمبر کو ریلیز ہوگی

نیٹ نیوز  اتوار 26 مئ 2013
آنیوالی فلم ’’ہنگامے پہ ہنگامہ‘‘ میں اہم کردار میں نظر آؤں گی، اداکارہ  فوٹو: فائل

آنیوالی فلم ’’ہنگامے پہ ہنگامہ‘‘ میں اہم کردار میں نظر آؤں گی، اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ و ماڈل دیا مرزا کی نئی فلم ’’ہنگامے پہ ہنگامہ ‘‘رواں سال 14 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ آنیوالی فلم میں اہم کردار نبھائیں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے اور اس میں اپنا کردار خوبی سے نبھایا ہے۔

اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ نئی فلم کے کردار سے مطمئن ہوں اور یہ فلم باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کریگی۔ انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی مرحلے پر کنفیوژن کا شکار نہیں ہوئی، اپنی پہلی فلم میں ہی بڑے اعتماد سے کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔