آئیفا ایوارڈ کا میلا 4 سے 6 جولائی تک دبئی میں سجے گا

عمیر علی انجم  اتوار 26 مئ 2013
اس سال آئیفاایوارڈکے سجنے والے میلے میں ہندوستان سے فلمی اورڈرامے کے سپراسٹارزشرکت کررہے ہیں,کوآرڈینر.  فوٹو: فائل

اس سال آئیفاایوارڈکے سجنے والے میلے میں ہندوستان سے فلمی اورڈرامے کے سپراسٹارزشرکت کررہے ہیں,کوآرڈینر. فوٹو: فائل

کراچی: آئیفا ایوارڈ 2013 کا میلا 4جولائی سے6جولائی تک دبئی میں سجے گاجس میں ہندوستان، اور پاکستان سمیت دنیابھرسے شوبزکے ستارے شرکت کرینگے ۔

آئیفاایوارڈ 2013کے حوالے سے اس تقریب کے کوآرڈینرنے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال آئیفاایوارڈکے سجنے والے میلے میں ہندوستان سے فلمی اورڈرامے کے سپراسٹارزشرکت کررہے ہیں جن سے رابطے جاری ہیں جب کہ  پاکستان سے اس تقریب شرکت کے لیے گلوکارراحت فتح علی خان،عاطف اسلم،علی ظفر و دیگر سے رابطے کیے گئے ہیں امیدہے کہ جلدنام فائنل کردیے جائینگے گزشتہ سال اس ایوارڈتقریب میں بھارتی اداکار، شاہ رخ خان،سیف علی خان، سلمان خان،ابھیشک بچن، ایشوریہ رائے، سناکشی سنہا،رنبیرکپور،رشی کپور،اکشے کمار، کرینہ کپور ودیگرنے شرکت کی تھی۔

اس تقریب کے کوآرڈینر نے مزیدبتایاکہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کی طرح پاکستانی فنکاروں کوبھی پسندکیاجاتاہے اس وقت علی ظفر،عاطف اسلم،راحت فتح علی خان اورعمرشریف کے بہت چرچے ہیں پاکستانی فنکاروں نے دنیابھرمیں اپنے فن سے اپنامنفردمقام بنایاہے جو فنکار ہندوستانی فلموں میں اپنے فن کامظاہرہ کررہے ہیں وہ اپنا مستقبل مضبوط کررہے ہیں اگریہ سلسہ جاری رہاتودونوں ملکوں کوفلمی صنعت میں فائدہ پہنچے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔