نئی فلم میں روٹین سے ہٹ کر کام کیا،چترانگدا سنگھ

نیٹ نیوز  اتوار 26 مئ 2013
فلم کی کہانی بھی دلچسپ ہے، میوزک عمدہ ہے اور کرداروں پر بڑی محنت کی گئی ہے، چترانگدا سنگھ  فوٹو: فائل

فلم کی کہانی بھی دلچسپ ہے، میوزک عمدہ ہے اور کرداروں پر بڑی محنت کی گئی ہے، چترانگدا سنگھ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ چترانگداسنگھ نے کہا کہ نئی فلم میں ارجن رام پال کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے۔

ہدایتکار سدھیر مشرا کی اس فلم اداکارہ نے لیڈی لیڈنگ رول نبھایا ہے۔ چترانگداسنگھ نے کہا کہ اس فلم میں مایا کا کردار نبھا کر خوش ہوں۔ اس پر اچھا رسپانس ملا ہے انھوں نے بتایا کہ رواں سال مزید دو فلمیں بھی سلور اسکرین کی زینت بنائی جائیں گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں روٹین سے ہٹ کر کام کیا ہے۔ فلم کی کہانی بھی دلچسپ ہے، میوزک عمدہ ہے اور کرداروں پر بڑی محنت کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔