غیر معیاری ادویہ بنانے کا الزام دوا ساز کمپنی کے مالک اور ڈائریکٹر کی گرفتاری کا حکم

ایف آئی اے کے انسپکٹر مسعود عالم بیگ ، سلمان اور کرنل ریٹائر محمد علی شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری.


Staff Reporter May 26, 2013
میڈیکل اسٹورز مالکان کے مقدمات میں گواہی کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹس،سابق ڈرگ انسپکٹرواداکارصلاح الدین تنیوکوسمن جاری. فائل فوٹو

ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق ممبران ڈاکٹر جاوید بخاری اور ڈاکٹر نگہت قادری نے لاہور کے مقامی دوا ساز کمپنی کے مالک محمد عارف صدیقی اور ڈائریکٹر محمد جاوید کو گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کرنے کیلیے ڈی آئی جی پنجاب کو احکامات جاری کیے ہیں ۔

ملزمان پر غیرمعاری ادویہ بنانے کا الزام ہے ، اسی کورٹ نے غیررجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویہ فروخت کرنے کے الزام میں محمد اسلم سمیت دیگر کے مقدمے میں گواہی کے لیے کورٹ میں پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے کے انسپکٹر مسعود عالم بیگ ، سلمان اور کرنل ریٹائر محمد علی شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور انھیں گرفتار کرکے 21جون کو کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔



، علاوہ ازیں فاضل کورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں زائدالمیعاد ادویہ فروخت کرنے کے الزام میں میڈیکل اسٹورز کے مالکان کے خلاف زیر التوا مقدمات میں گواہی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ ذیشان اختر ، احسان ملک اور سابق ڈرگ انسپکٹر اور اداکار صلاح الدین تنیو کو سمن جاری کیے ہیں ، استغاثہ کے مطابق محکمہ صحت نے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں قائم میڈیکل اسٹورز پر مذکورہ جوڈیشل مجسٹریٹس کی سربراہی میں چھاپہ مارا تھا اور انکے قبضے سے سرکاری اسپتالوں کی ادویہ اور زایدالمعیاد دوائیاں برآمد کی تھی۔