پاکستان سے تعلقات میں دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،امریکا

آن لائن  اتوار 26 مئ 2013
 درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے نومنتخب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا.  فوٹو: فائل

درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے نومنتخب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا. فوٹو: فائل

واشنگٹن:   امریکا کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں دہشت گردی اورتوانائی کے بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے طریقے پرغور کر رہے ہیں، دونوں ممالک میں باہمی اہمیت کے معاملات بھی زیر غور ہیں۔

انھوں نے کہا امریکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نومنتخب حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کریگا، ان کاکہنا تھا امریکا پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔