صدر نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس واپس کردیا، منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا

این این آئی  اتوار 26 مئ 2013
صدر کے دستخط نہ کرنے سے سیلز ٹیکس میں ایک فی صد اضافے کی تجویز منظور نہ ہوئی اور یہ شرح 16 فی صد پر ہی برقرار ہے۔   فوٹو: فائل

صدر کے دستخط نہ کرنے سے سیلز ٹیکس میں ایک فی صد اضافے کی تجویز منظور نہ ہوئی اور یہ شرح 16 فی صد پر ہی برقرار ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئندہ مالی سا ل کے بجٹ سے پہلے   منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے سیلزٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس واپس کردیا ۔

فیڈرل آف ریونیو کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ نگران حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس تیار کیا تھا جسے صدر نے نامنظور کرتے ہوئے واپس وزیر اعظم کوبھیج دیا ہے۔ صدر کے دستخط نہ کرنے سے سیلز ٹیکس میں ایک فی صد اضافے کی تجویز منظور نہ ہوئی اور یہ شرح 16 فی صد پر ہی برقرار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔