پنجاب :لوڈشیڈنگ جاری، لو لگنے سے 5افراد جاں بحق

لاہور سمیت شہروں میں12گھنٹے بجلی بند، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان۔ فوٹو: فائل

لاہور سمیت شہروں میں12گھنٹے بجلی بند، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان۔ فوٹو: فائل

لاہور / ملتان: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ شدید گرمی میں لو لگنے سے خواتین سمیت 5افراد جاں بحق اور متعدد بیہوش ہوگئے۔

ادھر چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد سلیم کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں بہتری کے باعث  لاہور میں غیر اعلانیہ اور فورس لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی۔اب  ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلیے لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو میں بتایا کہ لیسکو میں بجلی کی مجموعی طلب تقریباً 4500میگاواٹ جبکہ فراہمی2040میگاواٹ ہے۔ اسلیے اب لاہور میں گھریلو صارفین کیلیے ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلیے لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔