مسلم لیگ (ن) کا ماروی میمن کوپنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بنانے کافیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 26 مئ 2013
 ماروی میمن نے سندھ سے الیکشن میں حصہ لیا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔ فوٹو : فائل

ماروی میمن نے سندھ سے الیکشن میں حصہ لیا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) نےسندھ سے الیکشن ہارنے والی ماروی میمن کوپنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پررکن قومی اسمبلی بنانے کافیصلہ کرلیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ جاوید اور صبا صادق کوبھی خواتین کی مخصوص نشتوں پر رکن قومی اسمبلی نامزد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماروی میمن مشرف دور میں بھی عام انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں اور انہیں پنجاب کے کوٹے سے رکن قومی اسمبلی بنایاگیا تھا۔ مخصوص کوٹے پر رکن قومی اسمبلی نامزد ہونے والی ان تینوں خواتین کا تعلق ماضی میں مسلم لیگ ق سے تھا لیکن اب یہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔