متحدہ قومی موومنٹ میں تنظیم نومعمول کا حصہ ہے، الطاف حسین

ویب ڈیسک  اتوار 26 مئ 2013
الطاف حسین نے کہا کہ ہماری جماعت میں تنظیم نو کے عمل پرمخالفین یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایم کیو ایم میں کوئی گروپ بندی ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

الطاف حسین نے کہا کہ ہماری جماعت میں تنظیم نو کے عمل پرمخالفین یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایم کیو ایم میں کوئی گروپ بندی ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ پارٹی میں تنظیم نومعمول کا حصہ ہے، مخالفین منفی پروپیگنڈہ کرکے اس عمل کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پوری دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ ایم کیوایم سے زیادہ مثالی نظم وضبط کسی اور جماعت میں  نہیں ہے۔ ہماری جماعت میں تنظیم نو کے عمل پرمخالفین یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایم کیو ایم میں کوئی گروپ بندی ہو گئی ہے۔

الطاف حسین نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متحد اور منظم رہیں، جو لوگ ڈسپلن کی خلاف ورزی کریں گے انہیں جماعت میں نہیں رہنے دیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔