عراق میں دھماکوں اور پُر تشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے

ویب ڈیسک  اتوار 26 مئ 2013
عراق کے شہر موصل کے نزدیک ایک کار بم دھماکا ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق کے شہر موصل کے نزدیک ایک کار بم دھماکا ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بغداد: عراق کے مختلف شہروں میں دھماکوں اور پُر تشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

عراق کے شہر موصل کے نزدیک ایک کار بم دھماکا ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، موصل میں ایک دوسرے واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ بغداد کے شمالی علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

عراق میں گزشتہ کچھ عرصے سے فرقہ ورانہ فسادات جاری ہیں اور رواں ماہ میں مختلف پُر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 430 سے تجاوز کر گئی جب کہ گزشتہ ماہ بھی دھماکوں اور پُر تشدد واقعات میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔