وینا ملک کی ’’زندگی ففٹی ففٹی‘‘بھی بھارتیوں کے دل نہ جیت سکی

کلچرل رپورٹر  پير 27 مئ 2013
اداکارہ کو بھارت میں بننے والی اپنی چوتھی فلم سے بہت امیدیں تھیں جو پوری نہ ہوسکیں۔ فوٹو: فائل

اداکارہ کو بھارت میں بننے والی اپنی چوتھی فلم سے بہت امیدیں تھیں جو پوری نہ ہوسکیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ وینا ملک کی ’’زندگی ففٹی ففٹی‘‘ بھی بالی وڈ اور بھارتی عوام کے دل نہ جیت سکی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک کی 24مئی کو نئی بھارتی فلم ’’زندگی ففٹی ففٹی‘‘ ریلیز ہوئی ہے مگر یہ فلم بھی ان کے لیے بالی وڈ میں کامیابی کی ضمانت بننے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔اس میں وینا ملک کے علاوہ ریاسین ، آریہ ببر  اور راج پال یادیو ہی نمایاں نام ہیں۔وینا ملک کی ریلیز ہونے والی یہ چوتھی بھارتی فلم ہے جس سے انھوں نے کافی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں  مگر فلم کی ابتدائی رپورٹ ہی انتہائی مایوس کن رہی ہے ۔ اداکارہ اس سے قبل  ’’گلی گلی میں چور ہے‘‘  اور ’’تیرے نال لو ہو گیا‘‘  میں آئٹم سانگز ’’چھنو‘‘ اور ’’فین بن گئی ‘‘ کے ذریعے بھی دھماکا کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور دعوی کیا تھا کہ ان آئٹمز سانگز کو دیکھنے کے بعد بھارتی عوام  ’’منی بدنام ہوئی‘‘ اور ’’چکنی چنبیلی‘‘ کو بھی بھول جائینگے مگر مذکورہ فلموں کو یہ آئٹم سانگز بھی باکس آفس پر کوئی توجہ نہ دلا سکے ۔

بعدازاں بالی وڈ میں بطور ہیروئن  ’’دال میں کچھ کالا ہے‘‘  کی   جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ  اس کو وینا ملک نے ہی پروڈیوس کیا تھا ۔ ان کی آنیوالی فلموں میں  ’’ممبئی 125کلومیٹر ‘‘ ،  ’’سپر گرل ‘‘ ، ’’دی سٹی ڈیٹ نیور سلیپ‘‘ ، ایک تیلگو ’’دی سلک ‘‘ ، ایک کناڈا  ’’نیگنم ستیم‘‘ ہیں جب کہ  پنجابی فلم ’’جٹس گول مال ‘‘ اور ایک ہندی فلم  ’’مسٹر منی‘‘ میں مہمان اداکارہ کے طور پر گانے ہیں یہ تمام فلمیں سال رواں میں ریلیز ہونگی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔