ثنا کیخلاف کیس کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، سلمان خان

این این آئی  پير 27 مئ 2013
اغواکیس درج کرانیوالے اس کے مشہور ہونے کے بعدسستی شہرت کیلیے ایسی حرکت کریں۔ فوٹو : فائل

اغواکیس درج کرانیوالے اس کے مشہور ہونے کے بعدسستی شہرت کیلیے ایسی حرکت کریں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اغواکی کوشش کے مقدمے میں مطلوب اپنی نئی فلم مینٹل کی ہیروئن ثنا خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثنا کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے پہلے انھیں مشہور تو ہونے دیں پھر سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی حرکت کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی نئی فلم کی ہیروئن ثنا ء خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد اچانک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نمودار ہوئے جہاں انھوں نے ثنا خان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

سلمان خان نے کہا کہ ایک لڑکی کسی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کیوں کریگی اورجن لوگوں نے مقدمہ درج کرایا ہے ان کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ ثنا خان کے خلاف ممبئی پولیس نے 15 سال کی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ثنا نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر دسویں جماعت کی طالبہ کو اس وقت اغوا کرنے کی کوشش کی جب وہ ٹیوشن سے واپس گھر جا رہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔