خوشبوکی اسٹیج ڈرامہ ’’لاہوری مسخرے ‘‘ کے ذریعے کامیاب واپسی

کلچرل رپورٹر  پير 27 مئ 2013
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ خوشبو کی اسٹیج ڈرامہ ’’لاہوری مسخرے ‘‘ کے ذریعے کامیاب واپسی ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق خوشبو ایک سال سے تھیٹر سمیت دیگر شوبز سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہی تھیں مگر محفل تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ ’’لاہوری مسخرے‘‘ کے ذریعے واپس لوٹ آّئی ہیں جس میں سخاوت ناز، امانت چن ، ہنی البیلا، قیصر پیا، سلیم البیلا ، طاہر انجم ، گلفام ،پریا خان، ہنی شہزادی، آفرین جسے اسٹار شامل ہیں۔

اس ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ اداکارہ خوشبو تھیٹر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور ان کے پرستاروںکی کثیر تعداد انھیں دوبارہ پرفارم کرتا دیکھنا چاہتی تھی۔انھوں نے کہا کہ میں سنیئرہدایتکارہ اور رائٹر ناہید خانم جو اس ڈرامہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں کے ساتھ کام کرکے ان کے تجربے سے سیکھ رہا ہوں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔