رواں مالی سال غذائی اجناس کی برآمدات میں 12فیصد اضافہ

نمائندہ ایکسپریس  پير 27 مئ 2013
3.953 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں3.521 ارب ڈالر تھا۔ فوٹو: فئال

3.953 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں3.521 ارب ڈالر تھا۔ فوٹو: فئال

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات سے 3.953 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا ہے۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں 3.521 ارب ڈالر کی غذائی اجناس برآمد کی گئی تھیں۔

جاری مالی سال میں مچھلی اوراس کی مصنوعات کی برآمدات میں4.46فیصد،پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں 5.88فیصد ، تمباکو اور گندم وغیرہ کی برآمدات میں بھی گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث غذائی اجناس کی برآمدات میں مجموعی طور پر 12 فیصد سے زائدکااضافہ ہواہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔