انٹر، امتحانی فارم جمع کرانے کی نئی تاریخوں کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  پير 27 مئ 2013
جامعہ کراچی کے تحت بی اے، بی کام اور بی او ایل کے پرائیویٹ طلبا اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلیے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے طلبا رجسٹریشن فارم 20 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔ فوٹو: عیسیٰ ملک/فائل

جامعہ کراچی کے تحت بی اے، بی کام اور بی او ایل کے پرائیویٹ طلبا اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلیے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے طلبا رجسٹریشن فارم 20 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔ فوٹو: عیسیٰ ملک/فائل

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے2013 کے دوسرے مرحلے کیلیے امتحانی فارم جمع کرانے کی نئی تاریخ 30مئی ہے پرائیویٹ امیدوار فارم انٹربورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کرا دیں۔

جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی جناح ڈبیٹینگ سوسائٹی کے تحت اردو مباحثہ’’پیوستہ رہ شجر سے اُمیدِ بہار رکھ‘‘ کا انعقاد27 مئی کو صبح 10بجے یونیورسٹی آڈیٹوریم میں ہوگا۔ جامعہ کراچی کے تحت ایل ایل بیI،II، ایل ایل بی سال آخر اور ایل ایل ایم سال اول وآخر کے امتحانی فارم 28 مئی تک   جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ جامعہ کراچی ایم فل، پی ایچ ڈی اور ایم ایس (سرجری) / ایم ڈی (میڈیسن ) میں داخلے کیلیے فارم 28 مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،9 جون کو ٹیسٹ لیا جائیگا۔

جامعہ کراچی کے تحت بی اے، بی کام اور بی او ایل کے پرائیویٹ طلبا اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلیے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے طلبا رجسٹریشن فارم 20 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔ سینیٹ اور اکیڈمک کونسل جامعہ کراچی کے لیے کالج پرنسپلزکی مخصوص نشستوں پر انتخابات جمعرات30 مئی کو آرٹس آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہونگے، کاغذات نامزدگی کی واپسی کیلیے27 مئی دوپہر ایک بجے تک رجوع کیا جاسکتا ہے حتمی فہرست27 مئی کو سہ پہر 3 بجے جاری کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔