کوٹری، انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہوگا، 458 ٹیمیں تشکیل

نامہ نگار  پير 27 مئ 2013
ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ ضلع جامشورو کو ماضی کی طرح فری زون بنانے کیلیے دوردراز علاقوں تک ٹیموں کی پہنچ کو یقینی بنایا جائے. فوٹو: فائل

ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ ضلع جامشورو کو ماضی کی طرح فری زون بنانے کیلیے دوردراز علاقوں تک ٹیموں کی پہنچ کو یقینی بنایا جائے. فوٹو: فائل

کوٹری: ڈپٹی کمشنر جامشوروساجد جمال ابڑو نے کہا ہے کہ پولیو ک Add an image ے خلاف جنگ قوم کی صحت کا معاملہ ہے، اس لیے مرض کی روک تھام کیلیے دستیاب فنڈز کو صاف اور شفاف طریقے سے استعمال کرتے ہوئے مہم کو کامیاب بنایا جائے، تاکہ جامشورو کو پولیو فری زون بنایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج (پیر) سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، پولیس، روینیو، بلدیات اور دیگر اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ ضلع جامشورو کو ماضی کی طرح فری زون بنانے کیلیے دوردراز علاقوں تک ٹیموں کی پہنچ کو یقینی بنایا جائے، جس میں ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالغفار شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جامشورو میں پانچ سال سے کم عمر 123529 بچوںکو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

مہم میں ضلع کی 28 یونین کونسلوں میں1004او پی وی وائلز، وٹامن اے کے149512ریڈ کیپسول اور20073 بلو کیپسول کی ضرورت ہوگی اور اسی دوران تعلقہ سپروائیزر، یو سی میڈیکل آفیسرز اور ایریا انچارج کی زیر نگرانی کل 458 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جنھیں مطلوبہ ادویہ سمیت گاڑیاں اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔ ا س موقعے پر اے ڈی سی ون اینڈ ٹو حبیب خان اور سید کبیر شاہ، اسسٹنٹ کمشنروں محمد صفر چنہ اور نوید لاڑک، ایم ایس سیہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی کے علاوہ ٹی ایم اوز اور این جی اوز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔