- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
قومی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ نیشنل بینک نے جیت لیا
لاہور: قومی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ نیشنل بینک نے جیت لیا، فائنل میں کے ای ایس سی کو ایک گول سے شکست کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو 2 گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نیشنل بینک اور کے ای سی سے کے مابین مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں تابڑ توڑ حملوں کے باوجود ایک دوسرے کے دفاع میں شگاف ڈالنے میںنا کام رہیں، دوسرے ہاف میں بھی گول پوسٹ پر حملے کی تمام کوششیں کارآمد ثابت نہ ہوسکیں، تاہم نیشنل بینک کے اسٹرائیکر محمد آصف نے 37 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کی رات تاخیر سے کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو ہرادیا تھا، دونوں ٹیموں کے مابین انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے فاورڈز نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کیے۔ دوسرے ہاف کا آغاز بھی سلو انداز میں ہوا مگر آخری 15 منٹ میں کھیل میں یکدم تیزی آ گئی، ایئرفورس کے مجاہد نے81 ویں منٹ انفرادی کوشش سے بال کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی، پانچ منٹ بعد ہی مجاہد نے ایک اور گول داغ کر حریف سائیڈ پر سکتہ طاری کردیا۔ میچ کے اختتام تک یہی اسکور برقرار رہا اور ایئرفورس کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔