پاک بھارت ننکانہ تا امرتسر دوستی بسوں کا تبادلہ

نامہ نگار  پير 27 مئ 2013
دوستی بس امر تسر سے دوبھارتی مسافروں کو لیکر ننکانہ پہنچی اورخالی بھارت روانہ ہوئی. فوٹو: رائٹرز

دوستی بس امر تسر سے دوبھارتی مسافروں کو لیکر ننکانہ پہنچی اورخالی بھارت روانہ ہوئی. فوٹو: رائٹرز

ننکانہ صاحب: پاکستانی دوستی بس بھارت میں کوئی مسافر نہ ہونے کے باعث خالی ننکانہ آن پہنچی جبکہ دوستی بھارتی بس دو انڈین پنڈت راج کمار اور پنڈت راج کشور کو لیکر ننکانہ آن پہنچی اور ننکانہ میں کوئی مسافر نہ ہونے کے باعث بھارتی دوست بس خالی بھارت روانہ کر دی گئی۔

دوستی بس کے انڈین مسافروں پنڈت راج کمار اور پنڈت راج کشور نے آن لائن سے باتیں کرتے ہوئے کہیں کہ پاکستان کی سابقہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ دوستی بسیں مسلسل خسارہ میں جارہی ہیں۔

اب پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کو پاک بھارت دوستی بس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔