موجودہ نظام این آراو کا دوسرا حصہ ہے، طاہر القادری

 پير 27 مئ 2013
ممکن ہے مصنوعی لوڈشیڈنگ کو طول دیا جارہا ہو تاکہ بعد میں واہ واہ کرائی جائے، رہنمائوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ممکن ہے مصنوعی لوڈشیڈنگ کو طول دیا جارہا ہو تاکہ بعد میں واہ واہ کرائی جائے، رہنمائوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاہے کہ موجودہ نظام این آر او ٹو ہے حالیہ انتخابات کو شفاف کہنا شفافیت کے نام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

11مئی کوالیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہواکیونکہ یہ نظام ہی سرے سے جھوٹ اور کرپشن پر مبنی ہے۔ تمام جماعتوںکو تھوڑاتھوڑاحصہ دے دیاگیاتاکہ کوئی آوازنہ اٹھاسکے ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اتوار کو پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد کے پارٹی سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ممکن ہے مصنوعی لوڈشیڈنگ کو مزید طول دیا جارہا ہو ،تاکہ نئی آنے والی حکومت بننے کے فوری بعد عوام کو ریلیف دے کر اپنی واہ واہ کرائی جائے۔ الیکشن کمیشن نے ایک بھی جعلی ڈگری والے، ٹیکس چور، بینک ڈیفالٹر یاکرپٹ ثابت ہونے والے کو بھی نااہل نہیںکیا اور سب کوپاک صاف قراردے دیا گیا۔ ریٹائرڈججوںکو ایک سال کے معاہدے پر الیکشن ٹریبونلز میں لگایا گیاجوسراسر دھاندلی اورایک طرح سے رشوت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔