سندھ اسمبلی کے 118امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

 پير 27 مئ 2013
ملک بھر سے قومی اسمبلی 18،صوبائی کے 42آزاد ارکان (ن)لیگ میں شامل ہوئے،الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

ملک بھر سے قومی اسمبلی 18،صوبائی کے 42آزاد ارکان (ن)لیگ میں شامل ہوئے،الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 130نشستوں میں سے 118امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ مختلف وجوہ کی بنا پر 12امیدواورں کے نتائج کا اعلان روک لیا گیا، خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں پر نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی دو آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد سندھ اسمبلی میں 67ارکان کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ ایم کیوایم کے 37، مسلم لیگ فنکشنل کے 7، مسلم لیگ(ن) کے 4، پی ٹی آئی کے تین اور این پی پی کی دو نشستیں ہیں۔ دریں اثناء خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں پر نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا، سب سے زیادہ نشستیں (ن)لیگ کے حصے میں آئینگی، اسکو خواتین کی 33 اور 8اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کو 7 جبکہ تحریک انصاف کو 6نشستیں مل سکتی ہیں۔ ادھر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 18آزاد اراکین قومی اسمبلی اور 42ارکان صوبائی اسمبلی نے (ن)لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے 9آزاد اراکین صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔