شہباز شریف6 جون کووزارت اعلیٰ کاحلف اٹھائینگے،نجم سیٹھی

نمائندہ ایکسپریس  پير 27 مئ 2013
سانحہ گجرات کے متاثرین سے تعزیت کرونگا، متاثرین کو5،5لاکھ روپے امدادکااعلان۔ فوٹو: فائل

سانحہ گجرات کے متاثرین سے تعزیت کرونگا، متاثرین کو5،5لاکھ روپے امدادکااعلان۔ فوٹو: فائل

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہاہے کہ انتخابات کے بعد انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، شہبازشریف 6جون کو گورنرہائوس میں وزیراعلٰیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھاکہ ان کے امریکا میں سفیر بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، گجرات کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کے لیے آج گجرات جائوںگا۔ یہ کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پوری قوم کا صدمہ ہے، یہ بڑی زیادتی ہے کہ لوگ قانون توڑتے ہیں۔

اس واقعے کے ذمے داروں کو ضرور سزاملنی چاہیے۔ متاثرہ خاندانوں کو5،5 لاکھ روپے کی مالی امدادکے علاوہ جس طرح کی بھی سہولیات درکار ہوںگی، فراہم کریں گے۔ آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے تیاری ہورہی ہے لیکن یہ اجلاس کب بلایاجائے گا، اس حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔