- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
آزادکشمیرمیں لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی، کئی افراد زخمی
مظفر آباد: آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کے احتجاج اورہنگامہ آرائی کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب محکمہ برقیات نے میر پورشہر میں 4 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے تاہم مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میرپور اور کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی،ہڑتال کے دوران تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں جبکہ سیاسی، سماجی اور تاجر تنظیموں نے منگلا پاور ہاؤس کے گھیراؤ کی بھی کوشش کی، اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے،واقعے کےبعدآزاد کشمیر کے محکمہ برقیات نے میر پور میں یومیہ4 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب مظاہرین نے نوٹی فکیشن کو ماننے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایسے نوٹی فکیشن ماضی میں بھی انہیں دکھائے گئے ہیں تاہم ان پرعمل در آمد نہیں کیا جا تا، لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ منگلا پاور ہاؤس میں پیدا ہونے والی بجلی پورے آزاد کشمیر کی کل طلب سے کہیں زیادہ ہے تاہم اس کے باوجود بھی وادی کے مختتلف شہروں میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔