جیل حکام نے سنجے دت کو گھر سے کھانا فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی

جیل قوانین اس قسم کی اجازت نہیں دیتے کہ کسی بھی شخص کو دوران قید گھر کا کھانا فراہم کیا جائے، جیل انتظامیہ


ویب ڈیسک May 27, 2013
جیل حکام نے سنجے کو گھر سے کھانا فراہم کرنے کے حوالے سے حوالےسے ٹاڈا کورٹ سے بھی رائے طلب کرلی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: یروادا جیل کے حکام نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو دوران قید گھر سے کھانا فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کے اہل خانہ کی جانب سے جیل حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ سنجے کو گھر سے کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے تاہم انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی کہ جیل قوانین اس قسم کی اجازت نہیں دیتے کہ کسی بھی شخص کو دوران قید گھر کا کھانا فراہم کیا جائے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے اس حوالےسے ٹاڈا کورٹ سے بھی رائے طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی کی عدالت نے سنجے دت کو گھرسے فراہم کیا جانے والا کھانا کھانے کی اجازت دے رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں