عراقی دارالحکومت بغداد میں درجن سے زائد بم دھماکے، 70 افراد ہلاک، متعدد زخمی

رائٹرز / اے ایف پی  پير 27 مئ 2013
4 کار بم دھماکے بغداد جب کہ 2 دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، مقامی حکام.  فوٹو: رائٹرز/ فائل

4 کار بم دھماکے بغداد جب کہ 2 دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، مقامی حکام. فوٹو: رائٹرز/ فائل

بغداد: عراقی دارلحکومت میں ایک درجن سے زائد بم دھماکوں کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 4 کار  بم دھماکے بغداد جب کہ 2 نواحی علاقوں میں ہوئے جن میں مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا، پولیس اور اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات ميں رواں ماہ 450 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔