نرگس فخری اپنے کردارکو نبھانا جانتی ہیں،اکشے کمار

نیٹ نیوز  منگل 28 مئ 2013
نرگس فخری کام کو سمجھتی ہیں اور اپنے کام کو خوبی سے نبھانا جانتی ہیں، اکشے کمار فوٹو : فائل

نرگس فخری کام کو سمجھتی ہیں اور اپنے کام کو خوبی سے نبھانا جانتی ہیں، اکشے کمار فوٹو : فائل

ممبئ:  بالی وڈ اسٹار اکشے کمارنے کہا ہے کہ فلم ’’شوقین‘‘ کے ری میک میں نرگس فخری کے ساتھ پرفارم کررہا ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ نرگس فخری سے اچھی توقعات ہیں ،نئی فلم ان کی پرفارمنس سے ان کے مستقبل کا تعین ہوسکے گا ۔انھوں نے کہا کہ نرگس فخری کام کو سمجھتی ہیں اور اپنے کام کو خوبی سے نبھانا جانتی ہیں ۔نئی فلم میں انھیں اہم کردارملا ہے ،یہی کردار ان کی فلمی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ۔

انھوں نے کہا کہ اچھا کام کرنے والوں کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ اداکارہ نرگس فخری کو کاسٹ کر نے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔