عنائت حسین بھٹی کی 14ویں برسی 31 مئی کو منائی جائیگی

شوبز رپورٹر  منگل 28 مئ 2013
12جنوری 1928کو گجرات میں پیدا ہوئے،اداکاری اور گلوکاری کے شعبے میں شہرت پائی فوٹو : فائل

12جنوری 1928کو گجرات میں پیدا ہوئے،اداکاری اور گلوکاری کے شعبے میں شہرت پائی فوٹو : فائل

لاہور:  فنون لطیفہ میں اپنے ہنر کا جادوچلانے والے معروف گلو کار،نغمہ نگار ، فلم ساز، صداکار، اداکار، ڈسٹری بیوٹرعنائت حسین بھٹی کی 14ویں برسی 31 مئی بروزجمعہ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس موقع پران کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی اورفاتح کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں شوبز کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہونگے۔ واضح رہے کہ عنائت حسین بھٹی 12جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے ۔کئی فلموں میں اداکاری کی ،فلمی گیت لکھے اور گائے ان شعبوں میں شہرت پائی ۔

عنایت حسین بھٹی نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں وارث شاہ ، بابا بلھے شاہ، خواجہ غلام فرید اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعراء کا کلام گایا اورصوفیاء کرام کی درگاہوں کے حوالے خصوصی پروگراموںکی میزبانی بھی کرتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔