جرائم کی بیخ کنی کیلیے رابطوں کو موثر بنایا جائے، آئی جی

اسٹاف رپورٹر  منگل 28 مئ 2013
انٹیلی جنس رپورٹ کیساتھ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کو بھی اہمیت دی جائے۔   فوٹو: فائل

انٹیلی جنس رپورٹ کیساتھ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کو بھی اہمیت دی جائے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ نے سندھ پولیس کے شعبوں سی آئی ڈی، ایس آئی یو، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل، کرائم برانچ اور اسپیشل برانچ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ باہمی روابط کو مربوط اور موثر بناتے ہوئے نہ صرف جرائم کی بیخ کنی اور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں۔

یہ ہدایات انھوں نے سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطوں کے مبینہ فقدان کے حوالے سے جاری کیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ کارروائیوں اور ملزمان کی یقینی گرفتاریوں کی حکمت عملی اور لائحہ عمل میں جرائم کے تجزیے اور تفتیش کے نتیجے میں سامنے آنے والے انکشافات کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ کرائم سین سے اکٹھا کیے جانے والے شواہد اور بعد ازاں فارنسک تحقیقات پر مشتمل رپورٹس کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے۔ انٹیلی جنس رپورٹ کیساتھ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کو بھی اہمیت دی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔