- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
سری ديوی كی 15 برس بعد فلموں ميں واپسی

اب بالی وڈ سے ان كی جدائی ختم ہو رہی ہے اور وہ 15 برس بعد فلم انگلش ونگلش ميں كام كر رہی ہيں۔ فوٹو آئی اے این ایس
ممبئی: بالی وڈ ميں چاندنی اور مسٹر انڈيا جيسی سپر ہٹ فلميں دينے والی اداكارہ سری ديوی آخری مرتبہ 1997ء ميں فلم جدائی ميں پر نظر آئی تھيں ۔اس كے بعد سری ديوی كی كوئی فلم ريليز نہيں ہوئی۔
اب بالی وڈ سے ان كی جدائی ختم ہو رہی ہے اور وہ 15 برس بعد فلم انگلش ونگلش ميں كام كر رہی ہيں۔
فلم “انگلش ونگلش” 5 اكتوبر كو ريليز ہوگی ، اس فلم ميں اميتاب بچن بھی ايک چھوٹا سا كردار ادا كر رہے ہيں ۔ يہ دونوں اداكار 18 سال بعد كسی فلم ميں ساتھ نظر آئيں گے۔ اس سے پہلے اميتابھ اور سری ديوی نے 1994ء ميں ريليز ہونے والی فلم خدا گواہ ميں ساتھ كام كيا تھا۔اس فلم كی ہدايت كارہ گوری شندے ہيں جو پا اور چينی كم جيسی فلميں بنانے والے ہدايتكار آر بالی كی اہليہ ہيں۔
سری ديوی كا كہنا ہے كہ اس فلم كی شوٹنگ كے دوران انہوں نے بالكل ايک نئے اداكارہ كی طرح محسوس كيا۔
فلم كے فرسٹ لک لانچ پر سری ديوی نے كہا كہ پندرہ برس كے بعد فلموں ميں واپسی كا موقع دينے كے ليے ميں بالی اور گوری كی شرگزار ہوں ۔ ميں نے اپنے آپ ميں بالكل نئی اداكارہ كی طرح توانائی محسوس كی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سری ديوی كا كہنا تھا كہ مجھے فلم پر مكمل يقين ہے۔ ميں بالكل نروس يا غير محفوظ محسوس نہيں كر رہی ہوں ۔ مجھے فلم كا سكرپٹ زبردست لگا۔ يہ فلم ميرے دل كو چھو گئی ہے ۔ ميں اپنے كيريئر كے كسی بھی حصے ميں يہ كردار كرنے كے ليے تيار ہو جاتی۔
يہ فلم ہندی ، تمل اور تيلگو زبان ميں بن رہی ہے اور اس ميں سری ديوی نے ايک ايسی خاتون كا كردار ادا كيا ہے، جسے انگلش بالكل نہيں آتی ۔ اس كے ليے وہ اپنے بچوں اور شوہر كے مذاق كا نشانہ بننے كے بعد وہ اپنے خاندان ميں سب كو خوش كرنے كے ليے انگريزی سيكھنے كی كلاس ميں داخلہ ليتی ہے۔
سری ديوی كا كہنا ہے كہ اميتابھ كے ساتھ كام كرنا ہميشہ شاندار تجربہ ہوتا ہے۔ انگلش ونگلش 5 اكتوبر كو ريليز ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔