- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کو کام سے روک دیا
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پی سی بی کے ریجنل رکن کی درخواست پر چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری ذکا اشرف کو کام سے روک دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل رکن میجر ریٹائرڈ احمد ندیم سڈل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ چیرمین پی سی بی کے لئے انتخابات میں شفافیت نہیں اس لئے ان کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے اس عہدے کے لئے دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔ عدالت عالیہ نے مدعی کا موقف سننے کے بعد چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کو کام سے روکتے ہوئے ان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پی سی بی کی 12 رکنی گورننگ کمیٹی نے ایک اجلاس کے دوران بورڈ کے نئے آئین کے تحت ذکا اشرف کو آئندہ 4 سال کے لئے چیرمین منتخب کیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔