خیرپورمیں دو گروپوں میں تصادم باپ اور2 بیٹوں سمیت 6 افراد جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں لونگ خان اور اس کے دو بیٹے گلاب اور مختیار سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک May 28, 2013
فائرنگ کے نتیجے میں لونگ خان اور اس کے دو بیٹے گلاب اور مختیار سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، فوٹو: فائل

لاشاری برادری کے دوگروپوں کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹوں سمیت 6 افراد جاں جاں بحق ہوگئے۔

فتح علی گوٹھ ميں لاشاری برادری کے 2 گروپوں میں زرعی زمین کا تنازع کافی عرصے سے چلا آرہا ہے جس کے باعث آج ایک بار پھر دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں لونگ خان اور اس کے دو بیٹے گلاب اور مختیار سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جس کے بعد علاقے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ، اس سے قبل بھی دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں