سید قائم علی شاہ ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے لئے نامزد

ویب ڈیسک  منگل 28 مئ 2013
قائم علی شاہ 2008 سے 2013 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، فوٹو: فائل

قائم علی شاہ 2008 سے 2013 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، فوٹو: فائل

کراچی: پیپلز پارٹی نے سندھ میں وزارت اعلیٰ کے لئے ایک بار پھر قائم علی شاہ کو نامزد کیا ہے جبکہ آغا سراج درانی اسپیکر اور شہلا رضا کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے نامزد کیا گیا۔

کراچی میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سندھ میں حکومت سازی سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نثار کھوڑو سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر جبکہ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ہوں گے، اس کے علاوہ سابق دور حکومت میں وزیر بلدیات کا قلمدان سنبھالنے والے آغا سراج درانی اس بار اسپیکر اور شہلا رضا ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر براجمان ہوں گی۔

اجلاس میں ابتدائی طور پر 5 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں منظوروسان،شرجیل میمن، نثار کھوڑو، میر ہزار خان بجارانی اور ڈاکٹرسکندر مندرو شامل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔