بھارت سے میچ، حسن علی 10 بار مخصوص انداز میں جشن منانے کے خواہشمند

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 7 ستمبر 2018
ماضی میں بھارتی کپتان کوہلی کو آئوٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، پیسر۔ فوٹو: فائل

ماضی میں بھارتی کپتان کوہلی کو آئوٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، پیسر۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  بھارت کیخلاف میں حسن علی نے 10بار مخصوص انداز میں جشن منانے کی خواہش ظاہر کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ روایتی حریف کیخلاف میچ میں کتنی بار بم کا فیتہ کاٹنے کا ایکشن دہرائیں گے۔ پیسر نے کہا کہ میری تو خواہش کہ بھارت کے تمام کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے اپنے مخصوص انداز میں 10بار جشن منائوں تاہم میچ میں ہی پتہ چلے گا کہ کیا ہوتا ہے۔

ایک سوال پر پیسر نے کہا کہ ماضی میں بھارتی کپتان کوہلی کو آئوٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، ایشیا کپ میں یہ موقع نہیں مل سکے گا لیکن امید ہے کہ مستقبل میں کبھی سامنا ضرور ہو گا اور میں ان کی وکٹ لینے کی کوشش کروں گا۔

حسن علی نے کہاکہ کوہلی اور میری فٹنس کا موازنہ کیا جا رہا ہے،بھارتی بیٹسمین ایک لیجنڈکرکٹر ہیں، میں بھی تینوں فارمیٹ کیلیے خود کو مکمل فٹ رکھتا ہوں،تربیتی کیمپ میں بھی اپنی فٹنس کی طرف بھرپور توجہ دے رہا ہوں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔