اساتذہ اور طلبہ پر اسکول میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

قیصر شیرازی  جمعـء 7 ستمبر 2018
دوران تدریس فون کے استعمال کی شکایات پراقدام کیاگیا ،سرکلر جاری۔ فوٹو:فائل

دوران تدریس فون کے استعمال کی شکایات پراقدام کیاگیا ،سرکلر جاری۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: حکومت نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں اساتذہ پر دوران کلاس اور اسٹاف روم میں دفتری اوقات کار کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

وزارت تعلیم نے اس بابت باقاعدہ سرکلر جاری کرتے ہوئے ضلعی تعلیمی افسران کو اس فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ حکومت کو شکایات تھیں کہ ٹیچرز تدریس کے بجائے کلاس رومز میں فون استعمال کرتے ہیں اور وٹس ایپ پر مسیجنگ یا گیم کھیلے جاتے ہیں جس پر یہ اقدام کیا گیا۔

اس کے علاوہ طلبا و طالبات بھی اسکول میں موبائل نہیں لاسکیں گے جو طالبعلم یا طالبہ موبائل فون اسکول لائے وہ ضبط کر لیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔