عمائمہ ملک بھارتی فلم ’’شیر‘‘ کی تشہیری مہم چلائیں گی

شوبز رپورٹر  بدھ 29 مئ 2013
سنجے دت کے جیل جانے کی وجہ سے اداکارہ کو اب نئے سرے سے تیاری کرنا پڑ رہی ہے۔ فوٹو: فائل

سنجے دت کے جیل جانے کی وجہ سے اداکارہ کو اب نئے سرے سے تیاری کرنا پڑ رہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:  بھارتی اسٹارسنجے دت کے جیل جانے کے بعدپاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک پربالی وڈ میں پہلی فلم ’’شیر‘‘ کی تشہیری مہم اکیلے چلانے کی ذمے داری آن پڑی ہے۔

تشہیری مہم کے شیڈول کے مطابق عمائمہ ملک کو اپنے ساتھی اورسینئر اداکارسنجے دت کے ہمراہ ٹی وی پروگراموں، یونیورسٹیز اور کالجوں میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کرنا تھی جس کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیدی گئی تھی لیکن ممبئی کورٹ کے فیصلے کے بعد سنجے دت جیل پہنچ چکے ہیں جب کہ عمائمہ ملک کوتشہیری مہم کے لیے اب نئے سرے سے تیاری کرنا پڑ رہی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمائمہ ملک ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ موقع کی مناسبت سے بہتر فیصلے کرتی ہیں اس لیے ہمیں امید ہے کہ وہ اس مہم کو بہتراندازسے سنجے دت کے بغیر بھی چلا پائیں گی۔ بلاشبہ اگرسنجے دت بھی اس تشہیری مہم کا حصہ ہوتے توان کے چاہنے والوںکا زبردست رسپانس فلم کی ریلیز کے موقع پرہم دیکھ سکتے تھے لیکن ہمیں امید ہے عمائمہ ملک بھی اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرینگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔