کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں ،منفرد انداز اپنایا، حنادلپذیر

عمیر علی انجم  بدھ 29 مئ 2013
نئے بھارتی فنکاروں کی تربیت میرے ڈرامے دکھاکر کی جارہی ہے ،ایکسپریس سے گفتگو. فوٹو: فائل

نئے بھارتی فنکاروں کی تربیت میرے ڈرامے دکھاکر کی جارہی ہے ،ایکسپریس سے گفتگو. فوٹو: فائل

کراچی:  اداکارہ حنادلپذیرکا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے دنیامیں اپنے کام سے اپنامقام بنایاہے ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کاکہنا تھا کہ مجھے اس بات پرفخرہے کہ ہندوستان میں انیل کپوراپنی اکیڈمی میں میرے ڈرامے نئے فنکاروں کودکھاکران کی تربیت کررہے ہیں ۔

یہ بات میرے لیے باعث اعزازہے اورپاکستان کے لیے فخربھی ہے۔ انھوں نے کہاکہ مجھے کسی بھی ایورڈکی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بات باعث تسکین ہے کہ پاکستان اورپاکستان سے باہرمیرے کام کوپسندکیاجارہاہے ۔ حنادلپذیرکاکہنا تھا کہ میں ان دنوں رمضان المبارک کے ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اوراس بارکام میں کچھ نیاپن شامل کیاہے۔

امید ہے مجھے ٹیلی وژن پر دیکھنے والوں کومیراکام پسندآئیگاکراچی کے فنکاروں نے اپنے منفرداندازسے کام کرکے پاکستان میں بھی اپنالوہامنوایاہے جب کہ دیگرشہروں سے بننے والے ڈرامے بھی معیارکے مطابق آرہے ہیں اگراسی طرح سلسلہ جاری رہاتووہ وقت دورنہیں کہ دنیابھرمیں پاکستان شوبزانڈسٹری کاکوئی دوردورتک مقابل نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔