- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
حالات پر قابو نہیں پایا گیا تو کراچی میں بھی بلوچستان جیسی صورتحال کا خدشہ ہے، الطاف حسین
کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نئی حکومت ماورائے عدالت قتل روکے ورنہ کہیں کراچی میں بھی بلوچستان جیسی صورتحال پیدا نہ ہوجائے۔
رابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی، نومنتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کےاجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، حق پرست عوامی نمائندے وڈیرانہ رویہ اختیار نہ کریں اور پان، گٹکے اور مین پوری کا استعمال کرنے والے اس کا استعمال فوری بند کردیں۔ انہوں نے کہا منتخب نمائندوں کا عوام اور کارکنوں کے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہوا تو ان سے استعفیٰ لے کر حلقے میں ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھ میں نئی جامعات، کالجز اور اسکولوں کے قیام کی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شادی بیاہ پر فضول اخراجات نہ کریں اور بارات ولیمہ میں درجنوں ڈشیں رکھنے کے بجائے ایک ڈش کے رواج کو فروغ دیں۔
اس سے قبل ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سندھ میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ اس سلسلے میں آج پھر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں حکومت یا اپوزیشن میں جانے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔