کیٹی بندر میں بلند سمندری لہریں، میرو دبلو گاؤں زیر آب

نامہ نگار  بدھ 29 مئ 2013
ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں سے تنازعے کی وجہ سے بنیادی صحت مرکز میرپور ساکرو میں ہڑتال پر بیٹھی پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور فریقین میں راضی نامہ کرا کے پولیو ٹیموں کی ہڑتال ختم کرائی۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں سے تنازعے کی وجہ سے بنیادی صحت مرکز میرپور ساکرو میں ہڑتال پر بیٹھی پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور فریقین میں راضی نامہ کرا کے پولیو ٹیموں کی ہڑتال ختم کرائی۔ فوٹو: فائل

سجاول:  ڈپٹی کمشنر آغا شاہ نواز بابر نے کیٹی بندرمیں سمندری لہروں کے باعث حفاظتی بند میں پڑنے والے شگاف سے زیر آب گاؤں میرو دبلو کا معائنہ کیا اور اپنی زیر نگرانی شگاف بند کرنے کا کام شروع کرا دیا۔

انہوں نے متاثرین میں راشن، پکا پکایا کھانا اور پینے کا پانی تقسیم کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اورسمندری پانی کی گاؤں سینکاسی تک متاثرینکو راشن اور خوراک کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں سے تنازعے کی وجہ سے بنیادی صحت مرکز میرپور ساکرو میں ہڑتال پر بیٹھی پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور فریقین میں راضی نامہ کرا کے پولیو ٹیموں کی ہڑتال ختم کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے نہ صرف انتظامیہ بلکہ عوام پر بھی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائیکی جائے گی۔ بعد ازاں انہوں نے بنیادی صحت مرکز گھارو کا بھی دورہ کیا اور پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد میمن، محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور افسران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔