سندھ ہائی كورٹ نے ملک رياض كی حفاظتی ضمانت ميں تو سيع كردی

ثناء نیوز  جمعرات 16 اگست 2012
ملک ریاض کی طرف سے شوكت حيات ايڈووكيٹ ہیں : فوٹو  ایکسپریس

ملک ریاض کی طرف سے شوكت حيات ايڈووكيٹ ہیں : فوٹو ایکسپریس

کراچی: سندھ ہائی كورٹ نے بحريہ ٹاون كے سابق سربراہ ملک رياض كی حفاظتی ضمانت ميں 30 اگست تک تو سيع كردی ہے۔ ملک ر ياض كو چار ہفتے قبل جسٹس فاروق علی چنہ نے بدھ،15اگست تک كی حفاظتی ضمانت دی تھی اورانہيں  اس عرصے ميں  ٹرائل كورٹ كےروبروپيش ہونےكاحكم ديا تھا۔ 

ملک ریاض کی طرف سے شوكت حيات ايڈووكيٹ نے درخواست دی”ان کےمؤکل جن كی عمر65 سال ہے، دل كےعارضےميں مبتلا ہيں۔ اس كےعلاوہ انہيں پراسٹيٹ اورپيشاب كی نالی ميں انفیكشن كاعارضہ بھی لاحق ہے، اورآغا خان اسپتال ميں پروفيسرڈاكٹرايس اطہرانعام كےزيرعلاج ہيں”۔

انہوں نے پروفيسرانعام كا سرٹيفيكيٹ پيش كيا كہ ملک رياض سفركرنے كے قابل نہيں۔ اس سرٹيفيكیٹ كی بنياد پر شوكت حيات ايڈووكيٹ نے، جسٹس حسن اظہررضوی پر مشتمل بنچ سے، حفاظتی ضمانت ميں توسيع كی درخواست كی،جو عدالت نے منظور كرلی اورضمانت ميں 30 اگست تک توسيع كردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔